کارساز ٹریفک حادثہ: ملزمہ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں، ڈی آئی جی ایسٹ کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کارساز ٹریفک حادثے میں ملوث ملزمہ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے . ڈی آئی جی اظفر مہیسر نے بتایا کہ ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہے .

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ نتاشا کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہے، جبکہ ملزمہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نتاشا کہ پاس غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے . ڈی آئی جی اظفر مہیسر نے کہا کہ غیر ملکی لائسنس پاکستان میں قابل قبول نہیں ہے، تاہم، ملزمہ کے پاس پاکستانی لائسنس نہ ہونا اس کیس میں نئی مشکلات پیدا کرسکتا ہے . واضح رہے 2 روز قبل کارساز کے مقام پر حادثہ پیش آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں حادثے سے متعلق ملزمہ کی واضح غفلت سامنے آئی ہے . کار سوار خاتون نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو پیچھے سے ٹکر ماری اور ٹکر مارنے کے بعد بھی گاڑی نہیں روکی . ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر اس قدر شدید تھی کہ موٹرسائیکل سوار شخص ہوا میں قلابازی کھاتے ہوئے دوبارہ اس تیزرفتار گاڑی سے ٹکرایا اور گاڑی روندتے ہوئے اسے آگے بڑھتی رہی . دوسری جانب ملزمہ کے وکیل نے بتایا کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں