’’رات گئے اہم ترین غیر معمولی ملاقات“ غریدہ فاروقی کے تہلکہ خیز انکشافات، ایسے ٹوئیٹس جنہوں نے ہنگامہ برپا کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبینہ افواہیں چلنے کا سلسلہ ہمیشہ کی طرح جاری ہے جبکہ اب غریدہ فاروقی نے بھی سلسلہ وار ٹویٹس کر کے صارفین کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے .
تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بعد از خرابی بسیار! معاملہ بہتری کی جانب گامزن، مگر گزشتہ چنددنوں میں پوائنٹ وَن سے پوائنٹ ٹو تک چند گھنٹوں میں جتنے یوٹرن لیے گئے ؛ کہتے ہیں شیشے میں بال آجائے تو نکالنا ناممکن ہے ؛ کل منگل وار 12 اکتوبر اہم فیصلے کا دن ہے ، گزشتہ چند روز کے اثرات اب آئندہ سالوں تک نظر آئیں گے ۔“
غریدہ فاروقی نے اپنے اگلے پیغام میں کہا کہ ” رات گئے اہم ترین غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے “۔سینئر صحافی کی جانب سے اپنے پیغام میں یہ واضح نہیں ہوا کہ کن اہم شخصیات کے درمیان یہ ملاقات ہوئی اور اس میں کیا بات چیت کی گئی ۔
سینئر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے اگلے پیغام میں کہا کہ ”ایک مرتبہ پھر انکار کے بعد مشرق، جنوب مغرب سے مل گیا ۔“یہاں پر بھی انہوں نے کوئی چیز واضح نہیں کی بلکہ صارفین کو سوچ بچار میں مبتلا کر دیاہے ۔
غریدہ فاروقی نے اپنے دیر رات کیئے گئے پیغامات میں سے آخری پیغام میں لکھا کہ ” غیر متوقع “ اور اپنی گفتگو کا اختتام کر دیا ۔

Recent Posts

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

6 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

16 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

30 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

33 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

41 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

46 mins ago