پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست، نیب پر 2 لاکھ روپے جرمانہ
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست پر نیب پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کی درخواست غیر ضروری قرار دے کر خارج کردی۔ عدالت نے پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست دائر کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت نے کہا کہ نیب کی درخواست عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ نیب نے پرویز الہی کو نیب انکوئری کا ریکارڈ دینے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب رولز کے مطابق انکوائری کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ نیب کورٹ نے پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں کے ریفرنس کی انکوائری کا ریکارڈ دینے کا حکم دیا تھا۔