سردیاں دستک دینے کو تیار!ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتروسطی /جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا،تاہم شام/رات کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش : پنجاب کے علاقوں اسلام آباد (سید پور81،گولڑہ 55، زیر پوائینٹ 51، ایئر پورٹ 36، بوکرا17، )، منڈی بہاولدین 38، منگلہ 33، راولپنڈی (چکلالہ23، شمس آباد28)، اٹک19، چکوال 14، مری 09، جہلم 04، کشمیر: کوٹلی 22، گڑھی دوپٹہ 17، مظفر آباد (ایئر پورٹ 14، سٹی 12)،راولاکوٹ 13، خیبر پختو نخوا : ما لم جبہ 25، کا لام 24 ،کاکول ، کوہاٹ 16، دیر (لوئیر 14،اپر 12)،پٹن 12، سیدوشریف 11،چراٹ 06، پشاور (ایئر پورٹ 06، سٹی 01)،دروش 04، میرکھانی، بالاکوٹ 03،گلگت بلتستان : بگروٹ 13، گلگت 08،بابوسر ٹاپ 06،گوپس، چلاس اور استور میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی ، دادو 41،تربت ، شہید بینظیر آباد اور موہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔