ہانیہ عامر کیساتھ کام کرنا مہنگا پڑگیا!اداکارہ کی خاطرحمزہ علی اور احد رضا میر کو کیا کرنا پڑا؟ دلچسپ انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں اداکار حمزہ علی عباسی اور احد رضا میر کی جانب سے دلچسپ انکشافات کیے گئے ہیں۔
ایک انٹرویو سے لیے گئے چھوٹے سے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی وی و فلم کی ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر ایک ٹاک شو میں اپنے ساتھی اداکار احد رضا میر اور حمزہ علی عباسی کے ساتھ موجود ہیں۔ اس دوران شو کی میزبان صنم جنگ سے مخاطب ہوتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ عوام کو اپنا دُکھڑا سنانا چاہتے ہیں کہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے انہیں بد قسمتی سے شیو کروانی پڑی تھی تا کہ وہ ہانیہ عامر کے ہم عمر دِکھ سکیں، ورنہ داڑھی ہونے کے سبب وہ ہانیہ عامر سے بڑے لگتے تھے۔
حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ ’انہوں نے دل پر پتھر رکھ کر اپنی شیو کروائی تھی، اگر ہانیہ عامر تھوڑی سی بڑی ہوتیں تو اُنہیں شیو نہیں کرانی پڑتی ۔‘ اس دوران شو کی میزبان صنم جنگ نے احد رضا میر سے سوال کیا کہ انہوں نے بھی ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے کوئی قربانی دی تھی ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے احد رضا میر نے بتایا کہ ’انہوں نے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنے بال کٹوائے تھے، اُن کے بال کافی بڑے اور گُھنگریالے تھے۔‘