امریکی ڈالر 171 روپے کی حد بھی عبور کر گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 53.73 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر30 پیسے مہنگاہوکر 171 روپے 4 پیسے پربند ہوا اور یہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر60 پیسے مہنگاہوکر171 روپے60 پیسےہے۔


اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 53.73 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43883.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.12 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 18 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 708 شیئرز کا لین دین ہوا۔