ڈیرہ اللہ یار، شرقی بند کو لگنے والا شگاف تیسرے روز بھی پر نہ ہو سکا

ڈیرہ اللہ یار(قدرت روزنامہ)ڈیرہ اللہ یار کے قریب شرقی نالے کو لگنے والا شگاف تیسرے روز بھی بند نہ کیا جاسکا، گوٹھ محمد علی لاشاری میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 50 سے زائد مکانات، سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصل زیرآب آگئی، درجنوں کچے مکانات منہدم ہونے سے لوگ سڑک کے کنارے پناہ گزین ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شرقی نالے کو طغیانی کے باعث تین روز قبل 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا تھا جسے تاحال پر نہیں کیا جاسکے، شگاف کے باعث 70 سے زائد دیہات ڈوب گئے تھے اور سیلابی پانی تیزی سے دیگر دیہات کی طرف بڑھتا جا رہا ہے، بدھ کے روز سیلابی پانی گوٹھ محمد علی لاشاری میں داخل ہونے سے 50 سے زائد مکانات اور فصل زیرآب آگئی، سیلابی پانی میں درجنوں کچے مکانات بھی منہدم ہوگئے، متاثرہ گاں کے سرکردہ محمد علی لاشاری نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ شگاف لگنے کی اطلاع انتظامیہ کو بروقت دیدی گئی تھی تاہم انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا جسکے باعث ہمارا گاں ڈوب گیا اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، ہمارے بزگروں کے 20 سے زائد مکانات منہدم ہوگئے، لوگ بے سروسامانی کی حالت میں سڑک کنارے پناہ گزین ہیں متاثرین کو تاحال خیمے اور غذائی اشیا بھی فراہم نہیں کی گئی اور نا ہی شگاف کو پر کیا گیا ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مزید نقصانات سے بچنے کے لیے شگسف کو پر کرکے متاثرین کی فوری امداد کی جائے . .

.

متعلقہ خبریں