پنجگور، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مسلح افراد ہلاک، 2 اہلکار زخمی


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان گزشتہ رات گئے چھڑپیں دو مسلح افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس نے دو افراد کی لاشیں شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا سکیورٹی زرائع کے مطابق سکیورٹی کی گشتہ ٹیم چتکان غریب آباد کے علاقے میں معمول کے گشت میں تھے کہ مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی گشتہ ٹیم پر فائرنگ کیا سکیورٹی فورسز کی گشتہ ٹیم نے حملہ آوروں کی تعاقب کیا جو ایک رہائشی کوارٹر میں چھپ گئے سکیورٹی فورسز نے رہائشی کوارٹر کے گہراوں کیا مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان رات گئے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے دو مسح افراد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار لائس نائیک جاوید اور سپائی محمد یونس زخمی ہوگئے سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کی زخمیوں کو ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا جو بعد میں پولیس کے حوالے کرکے پولیس نے لاشوں کو شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔