بلوچستان

کوہلو،نادرا سٹاف کی ناقص کارکردگی اور نااہلی ،شناختی کارڈ بنانا درد سربن گیا


کوہلو(قدرت روزنامہ)نادرا سٹاف کی نااہلی کارڈ اور ب فارم بنوانا شہریوں کے لئے ایک عذاب بن کر رہ گیا ہےتفصیلات کے مطابق بلوچستان ضلع کوہلو میں نادرا سٹاف کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کے باعث شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے والے شہری ذلیل وخوار ہو رہے ہیں، لوگ دود دراز سے اپنے شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم بنوانے کے لئے خواتین اور ضعیف العمر شخص کو لیکر آتے ہیں مگر نادرا سٹاف کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کے باعث لوگ اپنے کارڈ اور ب فارم بنوائے بغیر سارے دن دھکے کھا کر مایوس ہو کر گھر چلے جاتے ہیں، بچوں کے ب فارم اور کارڈ بنوانے کے لئے آئے ہوئے شہریوں نے مقامی صحافی کو بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے ہم دود دراز علاقوں سے گاڑیوں کی بھاری خرچہ اٹھا کر نادرا دفتر میں آتے ہیں مگر نادرا گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار ہمیں اندر جانے ہی نہیں دیتا اگر حادثاتی طور پر اندر گئے بھی تو نادرا عملہ ٹال مٹول کرکے ہمارے بچوں کے ب فارم اور کارڈ وغیرہ نہیں بنواتا جس کے باعث ہم ذلیل وخوار ہو رہے ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں ہے، شہریوں کا مزید کہنا تھا نادرا دفتر میں تعینات پولیس اہلکار اور دیگر سٹاف اندر جانے اور ب فارم بنوانے کے لئے بھاری پیسوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں جو لوگ بطور رشوت پیسے دیتے ہیں یا جن کے پاس سفارش ہوتی ہے انکے کارڈ اور ب فارم وغیرہ باآسانی سے بن جاتے ہیں جبکہ دور دراز سے آئے ہوئے غریب لوگ زلیل وخوار ہو رہے ہیں، خیال رہے پیچھے کئی دہائیوں سے کوہلو نادرا کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کے باعث شہری ذلیل وخوار ہیں کئی دفعہ خبر چلنے کے بعد بھی مسئلہ جوں کا توں ہے، شہریوں نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، کوہلو ایم پی اے نواب چنگیز خان مری، ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل احمد بلوچ، ایف سی کمانڈنٹ بابر خلیل و دیگر احکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ کوہلو نادرا کے نااہل سٹاف کو تبدیل کرکے قابل و محنتی سٹاف تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کو شناخت کارڈ کی حصول کے لئے ذلیل وخوار نہ ہونا پڑے،

متعلقہ خبریں