بنوں میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جاں بحق
بنوں(قدرت روزنامہ)بنوں میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم ہوگئی، حادثے میں 2 خواتین جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے خوڑگئی موسی خیل میں گھر پر آسمانی بجلی گرگئی، جس کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جازی کی بازی ہار گئیں۔افسوس ناک واقعے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق دوسری جانب جاں بحق اور زخمیوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔