حب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق
حب(قدرت روزنامہ)بھوانی کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،نعش حب اسپتال منتقل ،ضروری کاروائی کی بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی متوفی الہ آبا د ٹاﺅن کا رہائشی تھا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز بھوا نی کے قریب کوئٹہ شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 45سالہ منیر ولد پیر محمد نامی موٹر سائیکل سوار زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا واقعہ کے اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش حب اسپتال منتقل کردی اور ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا متوفی حب کے علاقہ الہ آباد ٹاﺅن کا رہائشی تھا۔