بلوچستان سے نوجوان کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے، صدر مملکت


اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری سے آکسفورڈ یونین سوسائٹی کے نومنتخب صدر اسرارخان کاکڑ نے ملاقات کی جس دوران صدر مملکت کی اسرارخان کاکڑ کو آکسفورڈ یونین سوسائٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان سے پاکستانی نوجوان کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو آکسفورڈ یونین کی پہلی ایشیائی خاتون صدر تھیں، پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، اسرار خان کے آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہونے سے دیگر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، امید ہے اسرار خان مستقبل میں بھی اپنی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کریں گے۔