میونسپل کمیٹی کوہلو کے سابق چیف آفیسر سمیت چار افراد پر کرپشن کا مقدمہ درج
کوہلو(قدرت روزنامہ)میونسپل کمیٹی میں خورد برد کے الزامات ثابت ہونے پر سابق چیف آفیسر سمیت چار افراد پر مقدمہ درج کرلیا اینٹی کرپشن کے مطابق میونسپل کمیٹی میں خورد برد کے الزامات ثابت ہونے پر سابق چیف آفیسر سمیت چار افراد پر مقدمہ درج کرلیامقدمہ چیئرمین میونسپل کمیٹی کوہلو کے مدعیت میں درج کی گئی سابق چیف آفیسر یوسف کھیتران ، ملازم جلال مری ،بنگڑ اور ٹھیکیدار اختر محمد کے نام مقدمہ میں شامل کوہلو سابق چیف آفیسر سمیت تین ملزمان گرفتار، ملزمان کے خلاف میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی بجٹ میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کے خورد برد کا الزام ہے