پسنی جیٹی کی بحالی اور غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کریں گے ، صوبائی وزیر فشریز


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ، جیٹی کی بحالی اور غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ہاربر کی بحالی کے لیے آئندہ ہونے والے صوبائی کابینہ میں فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرنے کی منظوری دی جائے گی ،رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند اور سیکرٹری فشریز جاوید شاہوانی کی وفد سے گفتگو،پسنی فشریز و ہاربر اتھارٹی کے وفد کا کوئٹہ میں مشیر فشریز حاجی برکت رند اور سیکرٹری فشریز جاوید شاہوانی سے سابق نگران وزیر پبلک ہیلتھ میر نوید کلمتی کی قیادت میں پسنی فشریز و ہاربر اتھارٹی ایمپلائز یونین کے صدر قاضی مشتاق، کارگو آفیسر شاہد علی اور پی ایس ٹو ایم ڈی طاہر علی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پسنی فش ہاربر کی بحالی، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور پروموشنز کے سلسلے بات چیت ہوئی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری فشریز حاجی برکت رند اور سیکرٹری فشریز بلوچستان جاوید شاہوانی نے کہا کہ ہاربر کی بحالی کے سلسلے آئندہ ہونے والے کابینہ میں فزیبلیٹی کی منظوری دی جائے گی جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے گا اور پروموشن کے سلسلے سیکرٹری فشریز جلد فش ہاربر اتھارٹی کے ساتھ ملاقات کرے گی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے میٹنگ ایجنڈے میں شامل کی جائے گی مشیر فشریز نے کہا کہ ماہیگیری شعبے کی بہتری اور ماہیگیروں کی فلاح و بہبود کیلئے جامع اور مو¿ثر اقدام کر رہے ہیں ، غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام ، سمندری حیات اور ماہیگیروں کے روزگار کا تحفظ ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔