درندہ صفت شخص نے سونے کی بالیاں لوٹنے کیلئے معمر خاتون کے کان کاٹ ڈالے


گوادر(قدرت روزنامہ)ایک درندہ صفت آدمی نے سربندن کے رہائشی معمر خاتون کے دونوں کان جڑ سے کاٹ ڈالے۔ معمر خاتون جن کی عمر ستھر بلس سال ہے کانوں میں کچھ بالیاں پہنی تھی، درندہ صفت شخص نے سونے کی بالیاں لوٹنے کیلئے خاتون کے دونوں کانوں کو چاقو سے جڑ سے کاٹ ڈالا۔ خاتون تشویشناک حالت میں جی ڈی اے اسپتال منتقل، درندہ صفت شخص کا تعلق بھی سربندن سے ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور چیئرمین سربندن نصیب نوشیروانی موقعے پر پہنچ گئے اور درندہ صفت شخص کو فوری طور پر گرفتار کروایا ہے۔