یک مچ میں انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار کھلی کچہری کا اہتمام، لوگوں نے مسائل کے انبار لگا دیے


دالبندین(قدرت روزنامہ)پاک ایران شاہراہ پر واقع یک مچ میں انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار کھلی کچہری کا اہتمام لوگوں کے بڑی تعداد میں شرکت مسائل کے انبار لگادیئے تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری سب تحصیل یک مچ میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبد الباسط بزدار کی سربرائی میں لگائی گئی کھلی کچہری میں تمام متعلقہ ضلعی آفسیران بھی شریک ہوئے 160 ونگ کے کمانڈر، ہیلتھ، ایجوکیشن، ودیگر متعلقہ آفسیران شامل تھے ۔کھلی کچہری میں شہریوں نے کہا یک مچ چونکہ پاک ایران شاہراہ اور سی پیک روٹ پر واقع آبادی ہے مگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں متعدد اسکولز اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے عارضی اساتذہ تعینات کرکے اسکول کھول دیئے جائے ،ایک بی ایچ یو موجود ہے مگر آبادی کی تناسب سے ادویات کا کوٹہ کم ہے ادویات کا کوٹہ بڑھا دی جائے اور پانی کی تقسیم کو ایک میکنزم کے تحت مرتب کیا جائے اس کے علاوہ یک مچ کے لوگوں کو بھاری بھر کم بلوں سے نجات دلائی جائے جس کی وجہ سے صارفین سخت پریشان ہے کھلی کچہری میں شہریوں نے بتایا اسٹیڈیم اور قبرستان کے شیڈز کی عدم تکمیل پر نوٹس لیکر متعلقہ اداروں کو پیش کیا جائے تاکہ شیڈز کا کام مکمل ہوں شہریوں کا کہنا تھا ایک تو مہنگائی نے جینا دوبھر کیا ہے دوسری جانب خودساختہ مہنگائی سے عوام پریشان ہے پرائس کنٹرول کمیٹی پر عمل درآمد یقین بنائی جائے راجئے بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر نئے انٹری والوں کے لیے اقدامات کریں لوگوں کا ذریعہ معاش بارڈرز کے ساتھ منسلک ہیں اور نوروہاب اور چاربان گیٹ کو بھی کھولا جائے اور سرحدی لوگوں کو آنے جانے کی اجازت ملنی چایئے ،اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط بزدار اور متعلقہ آفسیران نے یک مچ کے شہریوں کو یقین دہانی کرائی گئی کچھ ایسے مسائل ہے جن کی نشاندہی آپ لوگوں نے کی ہے ان پر عمل درآمد یقینی بنانے پر کام جاری ہے دیگر جتنے بھی مسائل ہے انھیں حل کیا جائے گا اب ہر تحصیل اور سب تحصیل پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ لوگوں کے مسائل سے ہم باخبر رہے اب یک مچ میں باقاعدہ طور پر کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا کھلی کچہری لگانے پر اہلیان یک مچ نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے جن مسائل کی نشاندہی ہوئی ہیں انھیں جلد حل کیا جائے گا صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود نہیں ہونگے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار نے یقین دہانی کرائی گئی ہم عوامی خدمت کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں کسی صورت عوام کو مایوس ہونے نہیں دینگے تمام محکمہ بہتر انداز میں اپنی فرائض کو نبھائیں گے۔