گلستان کاریز میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گلستان کاریز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ گلستان کاریز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حق نواز آغا ولد محمود آغا کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں۔