بجلی قیمتوں ،ٹیکسز مہنگائی میں کمی ،آئی پی پیز ظالمانہ معاہدے ختم کرنے کیلئے حکمرانوں کو 45دن دیے انشاءاللہ عوامی قوت سے ایک صوبہ نہیں پورے ملک کے عوام کیلئے دو مہینے سال کے بارہ مہینوں کیلئے ریلیف لینے سمیت دیگر مطالبات منواکر رہیں گے حکومت کو مطالبات ماننے پر مجبور کریں گے 28اگست کو ملکی سطح پرتاجروں وعوام کی حمایت سے بلوچستان بھر میں بھی شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوگی . حکومتی سطح پر شاہ خرچیاں ،مفت خوری ،بدعنوانی ختم کرنے سے ہی مسائل میں کمی آسکتی ہے . جماعت اسلامی کو بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی سیاسی عوامی قوت بنائیں گے تاکہ اہل بلوچستان کے حقوق کا دفاع کیاجاسکیں . لاپتہ افراد پر سیاست کے بجائے بے گناہ لاتعلق جگر گوشوں کو منظر عام پر لائے جائیں . انشاءاللہ ہماری مخلصانہ عوامی جدوجہد ،حقوق کی فراہمی ،نظام کی تبدیلی کی صورت میں بازاروں چوکوں چورواہوں سمیت ہر جگہ جماعت اسلامی نظرآئیگی . جماعت اسلامی لسانیت کی بنیاد پر نہیں اسلام ،جمہوریت اور انسانیت کی بنیاد پر عوامی آئینی جدوجہد کر رہی ہے . جماعت اسلامی پورے اعتمادکیساتھ چل کر اہل بلوچستان کو ان کے آئینی جمہوری معاشی حقوق دلائیگی . بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ معیاری کمپیوٹرتعلیم دی جائیگی بنو قابل پروگرام بلوچستان میں بھی بہت جلد لانچ کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی بلوچستان اراکین شوریٰ وامرائے اضلاع کے ایک روزہ اجلاس ،لیڈرشپ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امیر ڈاکٹراسامہ رضی،امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،مرکزی میڈیا کوارڈنیٹرسلمان شیخ ،نائب امیر صوبہ مولاناعبدالکبیر شاکر ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر امرائے اضلاع نے تنظیمی رپورٹ پیش کی منصوبہ عمل پر عمل درآمد کاجائزہ لیا گیا بلوچستان کی سیاسی تنظیمی صورتحال پر مشاورت وآئندہ لائحہ عمل ،28اگست ملک گیر شٹرڈاﺅن ہڑتال”حق دو عوام کوحق دو بلوچستان کو“ مہم کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے . اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان ودیگر مقررین نے خطاب میں کہاکہ جو بجلی عوام استعمال نہیں کر رہی ان کی رقم ٹیکس دیکر عوام کیوں حکمرانوںان کے دوستوں ،مقتدر پارٹیوں کے جیالوں و لاڈلوں کو کیوںدے دیں بدقسمتی سے حکمران ان آئی پی پیز کے لاڈلوں سے تو کروڑوں روپوں کے انکم ٹیکس نہیں لیتے لیکن عوام پر مہنگائی کے بم روزانہ برسائے جارہے ہیں . مگر مچھوں کو معاف غریب بے روزگار عوام سے ٹیکس کی وصولی والی پالیسی قبول نہیں عوام کے بنیادی مسائل پر سب خاموش ،ذاتی وپارٹی مفادات کیلئے اتحاد بنائی جارہی ہے جماعت اسلامی نے عوامی مسائل پر اسٹینڈلیا ہے حکمرانوں کو اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک عوام کے حقوق نہیں چھیں گے . لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کو بہت بڑامسئلہ ومطالبہ ہے قانون ،ادارے ،سیکورٹی سب کچھ حکمرانوں کے پاس موجودلیکن زندہ سلامت لوگ لاپتہ ہورہے ہیں اگر کوئی مجرم ہے تو قانون کس لیے ہے ہزاروں افراد لاپتہ ہیں بنگلہ دیش میں بھی یہی ہوا نتیجہ سب کے سامنے ہے . آئین پر عمل درآمد کروانے والے خود آئین کو توڑرہے ہیں احتسا ب کے ادارے خاموش ہیں . معدنیات سے بھرے بلوچستان کو حقوق نہیں دیے جارہے حقوق مل جائے تو بلوچستان میں بے روزگاری ،غربت،لوڈشیڈنگ ،لوگوں کا لاپتہ ہونا ختم ہوجائیگا بلوچستان میں سولرپارک بناکر بجلی ہولٹیج لوڈشیڈنگ ختم ہوسکتی ہے ساحل پر مچھیرے بارڈرزپر تاجر احتجاج ہیں بارش کے پانی کو زخیرہ کرکے پانی کی کمی دور کرنے کیلئے ڈیمزبنائی جائیں بلوچستان کے نہری علاقے کے نہریں حکومتی عدم توجہی سے تباہ ہورہی ہے جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کی تواناآوازثابت ہوگی اور بلوچستان کی آوازکو مینارپاکستان سمیت پنجاب سندھ سمیت پورے پاکستان کے گلی کوچوں شاہراہوں تک لیجائیں گے تاکہ بلوچستان کے عوام کو حقوق میسر ہوجائے کوئی خوش ہو یاناراض ہم عوام کی بات کریں عوام کے حقوق کی بات ہے . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ بلوچستان کے عوام سے کیے گیے وعدوں کو پوراکیا جائے . چمن بارڈرمسئلہ،ٹیوب ویلزکو سولر پر منتقلی،ٹیوب ویلز کو8گھنٹے بجلی کی فراہمی،لاپتہ افرادبازیابی ،چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ دوریہ کرنے سمیت بلوچستان کے وسائل عوام پر خرچ کرنے جیسے وعدوں پر عمل درآمد کیا جائے بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے کیلئے نوجوانوں علمائے کرام سمیت ہر طبقہ کو ساتھ ملاکر حق دو مہم شروع کریں گے .
متعلقہ خبریں