پی ٹی آئی جلسہ منسوخی پر محمود اچکزئی کیوں ناراض ہیں؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ منسوخ ہونے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی ناخوش دکھائی دے رہے ہیں . پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخ کرنے سے قبل محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں نہیں لیا .

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد محمود خان اچکزئی نے اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا . اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا جس میں پی ٹی آئی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے . واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر آج اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے . پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اعظم سواتی نے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے . پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق آگاہ کیا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کسی بھی انتشار سے بچنے کے لیے آج ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا جائے . چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا جس کے بارے میں پہلے سے نوٹیفائی ہوچکا ہے . اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے . ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 ستمبر کو اسلام آباد میں عوامی اجتماع منعقد کرسکتی ہے . جلسے کے لیے 40 نکاتی شرائط سے بھی پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں