ڈیجیٹل اکانومی کی طرف پیشقدمی خوش آئند ہے، وفاقی وزیرخزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستانی روپے کی قدرمستحکم ہورہی ہے، ڈیجیٹل کی اکانومی طرف بڑھنا خوش آئند ہے . اسلام آباد میں بونا راست کنیکٹوٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بونا راست منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے، ایک ہفتے پہلے ہم نے ٹرانسفارمیشن ٹیم سے مشاورت کی اور ہم سعودی کی ٹرانسفارمیشن سے بہت کچھ سیکھیں گے، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے .

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں میکرواکنامک استحکام آرہا ہے، ترسیلات کسی بھی ملک کی لائف لائن ہوتے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بھی لائف لائن ہے، جولائی میں 3 ارب ڈالر کے ترسیلات موصول ہوئے ہیں . انہوں نے کہا کہیہ بہتری چند دنوں میں نہیں آتی، اس کے لیے کافی تگ و دو کرنی پڑی ہے، اس کے ساتھ ہم اسٹرکچرل ریفارمز کے ویژن پر بھی پر عزم ہیں، ہم نے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے اور ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنا ہے . یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے پر عملدرآمد کاآغاز کردیا ہے . جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کے تحت پاکستان کے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت قائم بونا سے جوڑا جا رہا ہے . وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے کے تیز، مؤثر اور کم لاگت منصوبے پر عملدرآمد شروع ہو گیا، راست اقدام کو بونا سے جوڑنے سے عرب ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو تیز، مؤثر اور کم لاگت میں رقوم بھجوانے کی سہولت میسر ہوگی . منصوبے سے نہ صرف سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے رقوم کی منتقلی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ اس سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوگا . بونا-راست کنیکٹیوٹی کے تحت عرب ممالک میں مقیم پاکستانی با آسانی ڈیجیٹل طریقے سے رقوم کو اپنے پیاروں کے پاس بھیج سکیں گے . . .

متعلقہ خبریں