پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اپنے دفتر پہنچ گئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اپنے دفتر پہنچ گئے . پاکستان تحریک انصاف کے آج ترنول کے مقام پر جلسے میں شرکت کے لیے کارکنان پہنچے تھے، اس دوران اطلاع ملی تھی کہ لوگوں کی ایکسپریس چوک سے گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں .


پولیس کی بھاری نفری نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو بھی حراست میں لے کر تھانہ گولڑہ منتقل کردیا تھا . بعدازاں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شیرافضل مروت کو رہا کر دیا گیا ہے .
گرفتاری سے پہلے شیر افضل مروت اور ان کے ساتھیوں کی پولیس کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس پارٹی کے ساتھ شدید مزاحمت کی گئی . پولیس اہل کاروں کو دھکے مارے گئے اور گالیاں بھی دی گئیں .
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان کردیا . ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں آج جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرکے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا تھا .
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو8 ستمبر کوجلسہ کرنے کی اجازت دے دی جس کا این او سی بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے . تحریک انصاف اب 8 ستمبرکو جلسہ کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں