سربندن،عمر رسیدہ خاتون کے دونوں کان کاٹنے والا سفاک ملزم گرفتار


سربندن(قدرت روزنامہ)سربندن میں سفاکانہ واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار۔گزشتہ دن سربندن میں عمر رسیدہ خاتون کے دونوں کان کاٹنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ایس ڈی پی ملک محمد، ایس ایچ او محسن بلوچ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری طورپر گرفتار کرکے دونوں کٹے ہوئے کان اور مسروقہ سونا برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم انتظار ولد سردل نامی شخص نے گزشتہ دنوں گوادرکے نواحی ساحلی بستی سربندن میں عمرسیدہ خاتون کے دونوں کان کاٹ کر سونا چراکر فرار ہوئے،اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم انتظارولد سردل کو گرفتار دونوں کٹے ہوئے کان بمعہ سونا برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ،علاوہ ازیں اطلاع ملنے پر یو سی چئیرمین نصیب نوشیروانی فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایم پی اے مولاناہدایت الرحٰمن بلوچ سے رابطہ کرکے پیش آنیوالے واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کیا، عمرسیدہ خاتون جی ڈی اے ہسپتال میں زیرعلاج ہے