پی بی 10 ڈیرہ بگٹی پر ٹریبونل کا فیصلہ خلاف آئین ہے، جے ڈبلیو پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان میر شمس کرد نے کہاہے کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پی بی 10ڈیرہ بگٹی سے متعلق فیصلہ انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ووٹوں کی تصدیق نہ کرنے کامقصد صرف اور صرف فارم47کے امیدواروں کو تحفظ دینا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہمارے ملک میں انصاف کامعیار پست ہے جس کے نتیجے میں عدالتی درجہ بلندی میں پاکستان سب سے نیچے نظرآتا ہے جو سوالیہ نشان ہے ترجمان نے کہاکہ پارٹی کسی صورت عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گی بلکہ اس سطح پر ان کوبے نقاب کرکے ڈٹ کرمقابلہ کرے گی ۔