خضدار، مولہ میں اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمولہ میں اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جان بحق تفصیلات کے مطابق خضدار کی سب تحصیل مولہ موردان میں نوجوان طاہراحمد بارانزئی مینگل سے اتفاقیہ طورپربندوق چل گئی اور وہ گولی کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوئے جن کو تشویشناک حالت میں ہستپال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا زرائع کے مطابق نوجوان طاہر مینگل زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگئے ہیں ۔