چمن میں واردات کیلئے آئے ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، مشتعل افراد کا تشدد


چمن(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع چمن میں مقامی افراد کے ہا تھوں پکڑے جا نے والے2 مبینہ ڈاکوئوں کوزخمی حالت میں لیویز فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز چمن میں کلی لنڈی کا ریز میں محمد زمان نا می شہری کو مقامی افراد کے ہا تھوں پکڑے جا نے والے مبینہ ڈاکوئوں نے فا ئرنگ کر کے شہید کر دیا تھا پکڑے جا نے والے 2مبینہ ڈاکوئوں کو جمعرات کے روز لیویز فورس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد دونوں ڈاکوئوں کو لیویز نے چیک اپ کیلئے پرانا سول اسپتال چمن منتقل کیا جہاں ان میں سے ایک کی شناخت نصراللہ ولد عبدالخالق قوم حبیب زئی سکنہ نیو کلی گلستان کے نا م سے ہو ئی جبکہ دسورے ڈاکو ئوں کی شناخت ہو نا با قی ہے دونوں زخمی ڈاکوئوں کو مزید علا ج کے لئے کوئٹہ ریفرکردیا گیاہے۔