اجلاس میں مختلف ایجنڈا میں غور و خوص کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا . اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ جب تک تمام دیہی فیڈروں کومکمل بجلی سپلائی بحال نہیں کیا جائے گا تب تک زمینداران بجلی بل جمع نہیں کرینگے . زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی نے تمام فیڈروں کے زمینداروں کو ہدایت کی کہ وہ واپڈا کی جانب سے جب تک تمام فیڈروں کے بجلی سپلائی کو بحال نہیں کرے گا تب تک بجلی بل جمع نہیں کیا جائے گا . اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاگیا کہ نوشکی میں واپڈا کی جانب سے ظلم وستم اور زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے . جس سے پورا نوشکی متاثر ہوچکاہے . بجلی سپلائی کے ٹائم ٹیبل کو کم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں . زمیندار ایکشن کمیٹی زرعی بجلی بل اس وقت جمع کرے گا جب تک واپڈا تمام فیڈروں کے بجلی سپلائی کو بحال نہیں کرے گا . .
نوشکی(قدرت روزنامہ)نوشکی زمیندار ایکشن کمیٹی کے تمام فیڈروں کے کمیٹی ممبران کے مشاورتی اجلاس سے صدر زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی میر محمد اعظم ماندائی، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر میر خورشید جمالدینی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالصمد مینگل ، ملک فتح محمد بادینی ، ملک محمد عثمان جمالدینی ، کے ڈی بادینی، میر ہدایت اللہ بادینی ، مولانا شفیع اللہ مینگل ، میر غلام دستگیر بادینی ، میر رسول بخش خان مینگل ، شاہد گورگیج . حبیب اللہ سمالانی، محمد رفیق بادینی اور دیگر خطاب کررہے ہیں .
متعلقہ خبریں