کوئٹہ سول ہسپتال نرسنگ ہاسٹل میں 10 سال سے بڑی عمر کے لڑکوں کے رہائش پر پابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں اسٹاف کے دس سال سے بڑی عمر کے لڑکوں کی رہائش پر پابندی عائد کردی گئی، سنڈیمن صوبائی ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے جاری حکمنامہ کے مطابق نرسنگ ہاسٹل صرف غیر شادی شدہ اسٹاف نرسسز کیلئے ہے جبکہ شادی شدہ نرسسز کے بچے خصوصا میل بچے جن کی عمر 10سال سے زیادہ ہے وہ بھی نرسنگ ہاسٹل میں غیر قانونی طور پررہائش اختیار کئے ہوئے ہیں حکمانہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ جن اسٹاف نرسسز کے لڑکے دس سال سے بڑی عمر کے ہیں وہ اپنی رہائش کا بندوبست کریںاور ہاسٹل فوری طور پر خالی کریںخلاف روزی کرنے پر عملہ کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی