کیچ، مسلح افراد کا تعمیراتی کمپنی پر حملہ، گاڑیاں و سامان نذر آتش


تربت(قدرت روزنامہ)تربت کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے وہاں موجود گاڑیوں اور سامان کو نذر آتش کردیا تفصیلات کے مطابق آج صبح نو بجے کے قریب مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سوراپی کے مقام پرایک تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام گاڑیوں اور دیگر سامان کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے