ہوش کے ناخن لیں، ورنہ ایسا ہنگامہ کریں گے کہ شہباز شریف کو حسینہ واجد کی طرح بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا،محموداچکزئی

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آہین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین ہمیں جلسہ اور جلوس نکالنے کی اجازت دیتا ہے . ہم نے کونسے ڈنڈے اٹھا کر شہباز کو یا نواز کو گالیاں دینا چاہتے ہیں، پولیس والوں کی اپنی ڈیوٹی ہے وہ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں، پولیس اسٹیٹ کی ملازم ہے جو آئین اور شریعت کو نہیں مانتا وہ پاکستانی نہیں ہے، جوالیکشن جیتا اسے حق دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین ہمیں جلسہ اورجلوس نکالنے کی اجازت دیتا ہے، ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، ہم کہتے ہیں خدا کو مانو پاکستان کی بنیادوں سے نہ کھیلیں پارلیمنٹ میں لوگ پانچ، پانچ لاکھ ووٹ لے کر آئے ہیں وہاں کا سپیکر پارلیمنٹ میں کسی کو بولنے نہیں دیتا خدا کو مانیں ملک پر رحم کریں اور قانون کے تحت چلیں ہم یہ تمام پابندیاں قبول نہیں کریں گے، ملک کوان بحرانوں سے نکالیں گے .

ہوش کے ناخن لیں، ورنہ پھر ہم ایسا ہنگامہ کریں گے، کہ شہباز شریف کو حسینہ واجد کی طرح بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا،جلسہ ہونا تھا نہیں ہوا اس کا آپ کو پتہ ہے کیوں نہیں ہوا . ہم ایک دوسرے سے دور تھے رابطہ نہ ہوسکا . انہوں نے کہا ہے کہ صوابی میں جلسہ ہوا، 50، 60 ہزار سے زائد لوگ آئے . ایک دوسرے سے رابطے ہونے چاہئیں . ایسے افراد کو سپورٹ کیا جا رہا ہے جنہوں نے ووٹ چوری کیا . گزشتہ الیکشن میں ہم نے دیکھا بکرا منڈی بنا ہوا تھا . شیر افضل مروت اور پولیس والوں کو ایک دوسرے کے کپڑے نہیں پھاڑنے چاہیے تھے . پاکستانی ریاست کی بنیادوں سے نہیں کھیلناچاہیے . .

متعلقہ خبریں