قلعہ عبداللہ، گلستان بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
قلعہ عبداللہ(قدرت روزنامہ)گلستان بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص حق نواز آغا ولد محمود آغا موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔فائرنگ کے بعد لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے