بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 11 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ، 131 مویشی ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف حادثات میں 22 افراد جان جاں بحق ہوئے ہیں . صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 11 بچے بھی شامل ہیں، مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں .

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں میں یکم جولائی سے اب تک 5 ہزار 448 ۱فراد متاثر ہوئے ،158 مکانات مکمل منہدم اور 622 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے . صوبے میں سیلابی صورتحال سے 102 ایکڑ پر فصلیں اور 35 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں، طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا ، بارشوں کے دوران 131 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں . دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے . . .

متعلقہ خبریں