رحیم یار خان؛ شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
رحیم یار خان(قدرت روزنامہ)کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شہدا کے لواحقین سے ملاقات بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے تھے۔