بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2ستمبر کو طلب کر لیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ گور نر بلو چستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 2ستمبر بروز جمعہ سہ پہر 3بجے طلب کر لیا، اجلاس میں تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا، جبکہ تمام سر کا ری و غیر سر کا ری مسلح سیکورٹی گارڈ کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔