دکی، کوئلہ کان میں حادثہ، کانکن جاں بحق
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دکی کی مقامی کوئلہ کان میں حادثہ ایک کانکن جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سید محمد ولد عبدالکریم نا می کانکن جاں بحق ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہو نے والے کانکن کا تعلق افغانستان سے ہے، ریسکیوذرائع کے مطابق لاش کوضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقے افغانستان روانہ کردیاگیا۔