ژوب،سرکاری گودام سے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم کی بوریاں غائب


ژوب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرکاری گودام سے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم کی بوریاں غائب ہوگئیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ژوب کے مطابق 4 ہزار 885 بوریاں غائب کرنے کے بعد بوریوں کو مٹی سے بھرکر گودام میں رکھا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ گندم کی بوریوں کے غائب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد چوری کا مقدمہ درج کرکے سرکاری گودام کے انچارج کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمے نے اسکینڈل کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔