شیرانی میں 14 سالہ لڑکے کی سر کٹی لاش برآمد


شیرانی(قدرت روزنامہ)شیرانی کے علاقے سے 14 سالہ لڑکے کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیرانی کے علاقے زڑہ قلعہ سے ایک 14 سالہ لڑکے عیسی محمد شیرانی کی لاش ملی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکے کے شہ رگ کو تیز دھار آلے سے کاٹنے کے بعد سر تن سے جدا کر کے پھینک دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش اور تفتیش شروع کر دی۔