.
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ ہسپتال کے او پی ڈی وارڈ کی چھت مکمل طور پر گر گئی او پی ڈی روم مین بیٹھے ملازم بال بال بچ گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور ٹیچنگ ہسپتال جو حال ہی میں مرمت اور توسیع کا کام ہوا تھا جو چار سال بعد خستہ حالی کا شکار بن کر ہسپتال کے تمام چھت شعبہ حادثات شعبہ گائنی اور او پی ڈی سمیت ہسپتال کے بیشتر وارڈ کے چھت خستہ حالی کا شکار بن کر گر رہا ہے ،ہسپتال پر کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ ہونے کے باوجود ہسپتال کے بلڈنگ کی حالت زار انتہائی خراب اور بیٹھنے کے قابل نہیں رہا ہے بار بار نشاندھی اور گوش گزار کرنے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے گزشتہ روز ہسپتال کے او پی توم کے چھت گر کر ناکارہ ہوگیا ہے اوپی ڈی میں بیٹھے ملازمین اس بڑے حادثہ میں بال بال بچ گئے واضع رہے کہ شعبہ حادثات اور شعبہ گائنی کی صورتحال انتہائی خستہ حال ہے وہ بھی کسی وقت گر کر نقصان کا خدشہ پیدا کر سکتا ہے عوامی سیاسی حلقوں نے صوبائی حکومت محکمہ صحت پنجگور انتظامیہ کو ہسپتال کی خستہ حال بلڈنگ کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے ہسپتال کی بلڈنگ کے کروڑوں روپے کی مرمت کی تحقیقات اور بلڈنگ کی دوبارہ مرمت کا مطالبہ کیا ہے . .
متعلقہ خبریں