خضدار،ایک قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم، ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارکے علاقہ زہری بلبل فراخود میں پہاڑی ملکیت کے تنازعہ پر موسیانی قبائل کے دو شاخوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان اور ایک زخمی تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ تحصیل زہری بلبل فراخود میں پہاری ملکیت کے تنازعہ پرموسیانی قبائل کے دوشاخوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص محب اللہ ولد حافظ منیراحمد بوہیرزئی موسیانی جان بحق اور ایک زخمی ہوگئے ہیں اطلاعات کے مطابق زہری فراخود میں موسیانی قبائل کے ذیلی شاخوں بوہیرزئی اور خلیشک کے درمیان گزشتہ کچھ مہینوں سے پہاڑ کی ملکیت کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا اس وقت مسلح تصادم کی شکل اختیار کرلی ہے جبکہ دونوں فریق نے مورچہ بند ہوکر فائرنگ شروع کردی۔ مسلح تصادم میں بوہیزئی شاخ کے محب ولد حافظ منیراحمد موسیانی جان بحق ایک زخمی ہوگئے ہے علاقہ میں دونوں اطراف سے خودکار ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیاگیا۔ تصادم میں اب تک ایک شخص جان بحق ایک زخمی ہوگئے ہیں تصادم کے بعد علاقے میں اب بھی کشیدگی ہے اور دونوں گروپوں کے مسلح افراد مورچہ بند ہیں لیویزفورس جنگ بندی کیلئے کرداراداکررہی ہے۔