مراد علی نے کہا کہ پہاڑوں کے دیس میں کوہ پیمائوں کی ناقدری ہے،مہم جوئی کے دوران 35لاکھ روپے خرچ ہوئے،دوستوں نے سفری اخراجات برداشت کرنے میں مدد کی ،بلندوبالا چوٹی سرکرنے کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو پیغام دینا ہے کہ اگر جذبہ اور ہمت ہو تو پھر سب کچھ ممکن ہے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے کوہ پیما مراد علی نے پاکستان کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی براڈ پیک سر کرلی،وہ قراقرم سلسلے کی چوٹی سر کرنے والے بلوچستان کے پہلے فرد بن گئے . براڈ پیک دنیا کی بارویں اورپاکستان کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی ہے،دشوار گزار اوربرف پوش پہاڑی راستوں سے گزرتے ہوئے 20 کیمپ سے چوٹی تک تقریباً 60 گھنٹوں میں منزل تک پہنچے .
متعلقہ خبریں