لورالائی گھریلو رنجش پر ایک شخص قتل، دو زخمی، دکی ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق


لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی سے 20 کلو مےٹر دور کلی کنوبی کے مقام پر گھرےلو تنازعہ فائرنگ سے اےک شخص محمد حنےف ولد محمد جان قوم ناصرجاں بحق دوافراد محمد ےونس ولد محمد جان ،نصےب اللہ ولد موسی جان اقوام ناصر زخمی ہو گئے شدےد زخمی نصےب اللہ کو کوئٹہ رےفر کر دےا وجہ عناد معمولی جھگڑا بتاےا جاتا ہے مزےد کارروائی مقامی لےوےز کررہی ہے۔ دریں اثنا ڈگری کالج کے نزدیک ٹرک اڈہ میںٹرک کے زد میں آنے سے فیض اللہ ولد محمد عثمان قوم دوتانی ساکن کلی حاجی انار ناصر جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق ٹرک کے نیچے آنے سے متوفی کا سر مکمل طور پر مسخ ہوگیا ہے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ جاں بحق شخص نے خود چھلانگ لگا کر ٹرک کے نیچے آکر خودکشی کی ہے۔جاں بحق شخص نے اپنا موٹر سائیکل سائڈ پر کھڑا کرکے ٹرک کی طرف لپک گیا تھاخودکشی کرنے والے کا ذہنی توازن بھی بظاہر درست معلوم نہیں ہوتی ۔پولیس نے ٹرک اور ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے