پنجگور ٹیچنگ اسپتال کے مختلف وارڈ کی چھتیں خستہ حالی کا شکار، حادثے کا اندیشہ
پنجگور(قدرت روزنامہ)ٹیچنگ اسپتال پنجگور کے شعبہ ایمرجنسی سے لیکر او پی ڈی وارڈ تک چھت خستہ حالی کا شکار، آج او پی ڈی کی چھت گرگئی، اس سے قبل شعبہ ایمرجنسی کی چھت بھی گرگئی تھی۔ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کی مرمت کے لیے ہر سال کروڑوں روپے کے فنڈز آتے ہیں مگر اس کے باوجود اسپتال کے مختلف بلڈنگ کی چھت کی حالت انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں، آج او پی ڈی کی چھت گر گئی خوش قسمتی سے اسٹاف اور مریض حادثے سے محفوظ رہے، اسپتال کے بیشتر وارڈ کے چھت کسی بھی وقت خستہ حالی کی وجہ سے گرسکتے ہیں،ہسپتال پر کروڑوں روپے کے فنڈز کہاں خرچ ہورہے ہیں یہ ایک جواب طلب مسئلہ ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ذمے داران بہتر جواب دے سکتے ہیں۔