خضدار کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ جھالاوان میڈیکل کالج پروجیکٹ میں تاخیر کے حوالے سے تحریک چلائیں گے، شفافیت کو یقینی بنانے کےلیے ڈومیسائل جانچ پڑتال کے لیے لوکل کمیٹی میں آل پارٹیز سے ممبر شامل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں کے پیش نظر، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کی اہم میٹنگ ہوئی جہاں کونسل ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور کہاگیاکہ مون سون بارشوں سے خضدار میں سیلابی صورتحال ہے۔ تسلسل کے ساتھ برسنے والی بارشوں سے لوگوں کے گھر مال مویشیاں بڑے پیمانے پر نقصان ہو گئے ہیں۔ ازالہ کےلیے لازم ہے کہ خضدار کو آفت زدہ قرار دیاجائے۔ اس حوالے سے منتخب نمائندوں اور خضدار انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ کردار ادا کریں۔ اجلاس میں جھالاوان میڈیکل کالج کے پروجیکٹ میں تاخیر کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن نیز عرصہ دراز سے تعینات پروجیکٹ منیجر کے حوالے سے بحث ہوا جس پر کونسل ممبران کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیاگیاکہ پروجیکٹ کو دیکھنے اور کوتاہیوں کی نشاندہی کےلیے کمیٹی بنائی جائے گی۔ جس کےت بعد تحریک بھی چلائی جائے گی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم فعالیت اور ڈومیسائل کےحوالے سے موصول شکایات پر غور کیاگیا اور طے پایا کہ جائزہ لینے کےلیے ہر کمیٹی میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سے ایک ایک ممبر شامل کیاجائے گا۔