وزیراعلیٰ نے قلعہ سیف اللہ کے رہائشی کا علاج بیرون ملک سے کرانے کے احکامات جاری کردیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع قلعہ سیف اللہ کے رہائشی محمد اشرف کا علاج سرکاری اخراجات پر بیرون ملک سے کرانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق مریض محمد اشرف کی گردن کی ہڈی کا علاج تجویز کردہ اسپتال سے کرایا جائے گا اس ضمن میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محمد اشرف کے بیرون ملک علاج معالجے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور محکمہ صحت بلوچستان کو بیرون ملک علاج کے لئے ضروری کارروائی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ محمد اشرف کا علاج حکومت بلوچستان کرائے گی واضح رہے کہ قلعہ سیف اللہ کے رہائشی 24 سالہ جوان محمد اشرف نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک حادثے میں اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کے باعث وہ معذوری کا شکار ہے محمد اشرف نے بیرون ملک سے علاج کے لئے مالی امداد کی اپیل کی تھی . .

.

متعلقہ خبریں