بھینس کالونی میں ڈاکو پولیس اہلکار سے رقم چھین کر فرار
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ڈاکو پولیس اہلکار سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نےموٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کی تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے3 سال کی بچی زخمی ہوگئی جب کہ ڈاکو بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور نیو کراچی میں فائرنگ سے بچی اور نو جوان زخمی ہوگئے۔