ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی نئی قیمتیں سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی نئی قیمتیں سامنے آگئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 38 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی ٹن ہے۔
کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 42 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 40 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 38 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 56 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 62 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال کے وسط میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی دیکھی گئی تھی تاہم بجٹ میں ٹیکس لگنے کے بعد سریے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔