اے این ایف کی 4 کارروائیوں میں 70 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں 70 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی .
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں 4 مختلف آپریشنز کے دوران 70 کروڑ روپے مالیت کی 129 کلو منشیات برآمد کرکے 6 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے .


کراچی ائرپورٹ پر کوریئر آفس سے انڈونیشیا بھیجے جانے والے پارسل سے 14.5 کلو آئس برآمد کرلی گئی . اسی طرح بس اسٹاپ حیدرآباد کے قریب گاڑی سے 105 کلو چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے .
اُدھر راولپنڈی میں پارک کے قریب 2 ملزمان سے 8.4 کلو چرس برآمد ہوئی . گڈاپ ٹاؤن کراچی میں ملزم سے 700 گرام چرس برآمد کی گئی .
گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں