سونے کی فی تولہ قیمت بڑے اضافے کے بعد تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ )عالمی منڈی اور پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے .

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی ہے .

10 گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 80 روپے پر آ گئی ہے . یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار روپے پر فروخت ہو تا رہا .

عالمی منڈی میں آج کاروبار کے دوران سونا 20 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 2512 ڈالرز پر پہنچ گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں