تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ


انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہوگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو روز معمولی کمی کے بعد آج دوبارہ اضافہ ہوگیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ڈالر 10 پیسے سستا ہوا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 34 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، 100 انڈیکس 402 پوائنٹس بڑھ کر 78148 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کےلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دی جانا تھی تاہم ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔