حب، 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو عمر قید کی سزا


حب(قدرت روزنامہ)اینٹی ریپ کورٹ حب سے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق اینٹی ریپ کورٹ حب/ایڈیشنل سیشن جج دوئم حب برکت علی مرغزانی کی عدالت سے زنا کا مقدمہ ثابت ہونے پر ملزم وسیم کو عمر قید اور 25000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ملزم وسیم نے چار سالہ بچی مسماہ (م)سکنہ راہو گوٹھ ساکران حب کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پولیس نے ملزکو حراست میں لیکر کیس کی تفتیش کی بعد ازاںملزم وسیم کو گڈانی جیل منتقل کیا گیا، کیس کی پیروی الہی بخش مینگل ایڈووکیٹ اور آصف علی سنجرانی ایڈووکیٹ کررہے تھے ۔