عوام اورسیکورٹی فورسز کی مدد سےتخریب کاری کا مکمل خاتمہ کریں گے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشین میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہاکہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے سیکورٹی اداروں کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتاعوام اور اپنے سیکورٹی فورسز کی مدد سے تخریب کاری کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرینگے،وزیراعلیٰ نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اظہار کیا، وزیر اعلیٰ میر سر فرا ز بگٹی نے ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔